سندھ میں 4 سالوں میں کاروکاری قرار دیکر 466 خواتین سمیت 595 افراد کو قتل کردیا گیا، رپورٹ
کراچی میں کاروکاری کے واقعات
صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 4 سالوں کے دوران 595 افراد کو کاروکاری قرار دے کر قتل کردیا گیا جن میں 466 خواتین اور 129 مرد شامل ہیں۔
سال 2022 کی صورتحال
سندھ پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2022 میں 102 واقعات میں 114 افراد کو کاروکاری قرار دے کر قتل کیا گیا جن میں 89 خواتین اور 25 مرد شامل تھے۔
سال 2023 کی صورتحال
سال 2023 میں کاروکاری کے 151 واقعات میں 167 افراد قتل کیے گئے جن میں 135 خواتین اور 32 مرد شامل تھے۔
سال 2024 کی صورتحال
سال 2024 میں کاروکاری کے 132 واقعات میں 152 افراد کو قتل کیا گیا جن میں 123 خواتین اور 29 مرد شامل ہیں۔
سال 2025 کی صورتحال
سال 2025 کے 10 ماہ کے دوران (ماہ اکتوبر تک) صوبے میں کاروکاری کے 140 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 162 افراد کو قتل کیا گیا، مقتولین میں 119 خواتین اور 43 مرد شامل ہیں۔
قاتلوں کی تفصیلات
پولیس ریکارڈ کے مطابق کاروکاری قرار دے کر قتل کرنے والے ملزمان میں 294 ملزمان مقتولین کے شوہر، والد، والدہ، بھائی، بیٹے، بیٹی اور بہنیں ہیں، 204 دیگر رشتہ دار جب کہ 16 پڑوسی، دوست اور دیگر ملزمان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق 4 برس کے دوران کاروکاری کے واقعات میں ملوث ملزمان میں 171 مقتولین کے شوہر، 33 مقتولین کے باپ، 77 مقتولین کے بھائی، 5 مقتولین کے بیٹے، 2 مقتولین کی بہنیں، 2 مقتولین کی والدہ اور 4 مقتولین کی بیٹیاں شامل ہیں۔








