نادرا کی جعلی ویب سائٹ کا انکشاف، نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو تحقیقات کیلئے شکایت جمع
نادرا کی جعلی ویب سائٹ کا انکشاف
اسلام آباد (آئی ا ین پی) نادرا کی جعلی ویب سائٹ کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو تحقیقات کے لیے شکایت جمع کرا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی
بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے الرٹ
نادرا کی جانب سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں، بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا۔ ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کو اس جعلی ویب سائٹ سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جو نادرا کارڈ سینٹر کے نام سے کام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میکسیکن صدر کو ہراسانی کا سامنا، مجمعے میں موجود شخص کی بوسہ لینے کی کوشش
دھوکہ دہی اور جعلسازی کا خدشہ
یہ جعلی ویب سائٹ اوورسیز پاکستانیوں، خاص طور پر برطانیہ میں مقیم شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی اور جعلسازی میں ملوث ہے۔ حکام کے مطابق یہ ویب سائٹ نادرا کے نام پر شناختی کارڈ اور نائیکوپ سے متعلق خدمات اور ملازمتوں کی فراہمی کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے۔
ذاتی معلومات کا غلط استعمال
ترجمان نے کہا کہ اس پلیٹ فارم پر فراہم کردہ کسی بھی ذاتی معلومات، دستاویزات یا ادائیگیاں غلط استعمال کے خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں۔ تارکین وطن کو یہاں معلومات فراہم کرنے سے نقصان ہو سکتا ہے۔ نادرا نے تحقیقات اور کارروائی کے لیے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے۔








