آئی سی سی نے بابراعظم کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کر دیا
بابر اعظم پر جرمانہ عائد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی بیٹر بابر اعظم پر جرمانہ عائد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو پاکستان کے بھر پور جواب کے بعد سابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا بیان سامنے آ گیا
کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی
آئی سی سی کے مطابق بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف تیسرے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت میں معاملات طے پا گئے
جرمانے کی تفصیلات
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم پر لیول ون خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور کرکٹر کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تہران میں بمباری کرکے اہم شخصیت کو قتل کردیا، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
بابر اعظم کا اعتراف
بابر اعظم نے آئی سی سی کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کو تسلیم کیا ہے۔
واقعہ کی تفصیلات
واضح رہے کہ بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف راولپنڈی اسٹیڈیم میں 21 ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ اسٹمپس کو مارا تھا۔








