وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیرمعمولی اجلاس،احتجاج کے نام پر نفرت اور فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ جام کر دی
اجلاس برائے امن و امان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیرمعمولی اجلاس منعقد ہوا۔ پنجاب حکومت نے باقی صوبوں میں بھی کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف پنجاب جیسی یکساں کارروائی کے لئے وفاقی حکومت سے درخواست کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو اپنی جنگیں خود لڑنے دو، بااثر امریکی مبصر ٹکر کارلسن کا امریکہ سے مطالبہ
فنڈنگ کا خاتمہ
پنجاب حکومت نے احتجاج کے نام پر نفرت اور فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ کو جام کر دیا ہے۔ کالعدم انتہا پسند جماعت کے عہدے داروں کے 23 ارب 40 کروڑ کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ 92 بینک اکاؤنٹس اور جاز کیش سمیت تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس کو بھی جام کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ، کالعدم انتہا پسند جماعت کے 9 فنانسرز کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کے خلاف مواد شیئر کرنے پر 31م مقدمات درج کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور علامہ طاہر اشرفی نے 24ویں انٹرنیشنل عرب ٹورازم اینڈ حج و عمرہ نمائش کا افتتاح کر دیا۔
کومبنگ آپریشن اور رجسٹریشن
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کومبنگ آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب میں مساجد اور آئمہ کرام کے لیے 61 ہزار سے زائد فارم تقسیم کیے گئے ہیں۔ 50 ہزار سے زائد آئمہ کرام نے خود اپنی رجسٹریشن کر کے امن اور قانون کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے آئمہ کرام کی 82 فیصد رجسٹریشن مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی جنگ میں شہادتیں 70 ہزار سے تجاوز کر گئیں: وزارتِ صحت
وال چاکنگ پر پابندی
مریم نواز شریف نے کہا کہ آئمہ کرام نماز پڑھاتے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ وہ چندے کے لیے ہاتھ پھیلائیں۔ پنجاب کے کسی شہر میں وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو صوبہ بھر میں وال چاکنگ پر مکمل پابندی کے مستقل نفاذ کے لئے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایکس پوسٹس غیرقانونی قرار دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
عوامی ردعمل اور ایس او پیز
پنجاب حکومت نے عوام کی جانب سے انتہاپسندی اور فتنہ انگیزی کو یکسر مسترد کرنے پر اظہار اطمینان کیا۔ صوبے میں اسلحہ لے چلنے کے لئے ایس او پیز وضح کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
سرویلنس میں اضافہ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسلام آباد حملے کے پیش نظر سرویلنس مزید بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔








