طلحہ انجم کو بھارتی پرچم لہرانے پر شرم آنی چاہیے، اداکارہ مشی خان
مشی خان کا طلحٰہ انجم پر تنقید
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے گلوکار و ریپر طلحٰہ انجم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نیپال میں بھارتی پرچم لہرانے پر شرم آنی چاہیے، ہندوستانی ہمیں گالیاں دے رہے ہیں اور ہم ان کے ملک کا پرچم لہرا رہے ہیں۔ طلحہٰ انجم کی جانب سے حال ہی میں نیپال میں ہونے والے ایک کنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس؛ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ
بھارتی پرچم لہرانے کا معاملہ
بھارتی پرچم لہرانے پر تنقید کے بعد گلوکار نے دوبارہ بھی کسی موقع پر بھارتی پرچم لہرانے کا عندیہ دیا تھا۔ ایکس پوسٹ میں رد عمل دیتے ہوئے طلحٰہ انجم نے لکھا کہ ان کے دل میں نفرت کی کوئی جگہ نہیں اور ان کے فن کے لیے کوئی سرحد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے بھارتی پرچم لہرانے سے تنازع کھڑا ہوا ہے تو وہ یہ عمل دوبارہ بھی دہرائیں گے۔ ان کی جانب سے بھارتی پرچم لہرانے پر مشی خان نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ انہیں شرم آنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے: ٹرمپ
محبت اور امن کا پیغام
اداکارہ کے مطابق یہ درست ہے کہ ہر کسی کو نفرت کے بجائے محبت اور امن پھیلانا چاہیے لیکن کوئی اپنے ملک سے بڑھ کر نہیں۔ مشی خان کا کہنا تھا کہ طلحہٰ انجم کو نیپال میں ایک بھارتی مداح نے انڈیا کا پرچم دیا اور انہوں نے پرچم کو لے کر نہ صرف لہرایا بلکہ اپنے کندھے پر بھی رکھ لیا۔ انہوں نے دلیل دی کہ وہ مداح سے معذرت بھی کر سکتے تھے اور کوئی بہانا کرکے ان سے کنسرٹ کے بعد پرچم لے سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے بھارتی پرچم لہرایا۔
مقامی رائے اور جذبات
اداکارہ کے مطابق بھارتی ہمیں گالیاں دے رہے ہیں اور ہم ان کے پرچم لہرا رہے ہیں اور اگر ایسا کوئی کام بھارتی اداکار یا گلوکار کرتا تو اس پر بھارتی عوام آگ بگولہ ہوجاتی اور ہنگامہ کھڑا ہوجاتا۔








