نومبر کے لیے ایل این جی مہنگی، قیمت میں 0.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کر دیا گیا
ایل این جی کی قیمت میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نومبر کیلئے ایل این جی مہنگی کر دی گئی۔ اوگرا نوٹیفیکیشن کے مطابق اکتوبر کے مقابلے میں ایل این جی کی قیمت 0.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سینئر عہدیدار کے تھنک ٹینک میں بیان پر دفترِ خارجہ کا ردِعمل سامنے آ گیا
اوگرا نوٹیفیکیشن کی تفصیلات
اوگرا نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 0.16 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن سسٹم کیلئے ایل این جی 0.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
سوئی سدرن سسٹم کیلئے نئی قیمت
نوٹیفیکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی قیمت 11.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔








