لاہور میں سبق یاد نہ ہونے پر استاد نے 10 سالہ طالب علم کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
واقعہ کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملت پارک کے علاقے میں ایک استاد نے 10 سالہ طالب علم آیان شہروز کو سبق یاد نہ ہونے پر بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کی بندش: بھارت میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی شدید قلت، پمپس پر لمبی لمبی قطاریں
پولیس کارروائی
ایکسپریس نیوز کے مطابق، بچے نے گھر جا کر اپنی دادی کو اس واقعے سے آگاہ کیا، جس پر دادی مقدمہ درج کروانے کے لئے تھانے گئی اور پولیس نے دادی کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم 1973 کے آئین کے تابوت میں آخری کیل ہے، مونس الہیٰ
تشدد کی نوعیت
ایف آئی آر کے مطابق، استاد نے آیان کو پلاسٹک کے پائپ سے بری طرح مارا، جس کی وجہ سے اُس کے پیٹ اور جسم کے دیگر حصوں پر نشانات پڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مداحوں کی توقعات پر پورا نہ اترنے پر معافی مانگتا ہوں، سری لنکن کپتان
ڈی آئی جی کا نوٹس
مقدمہ درج ہونے کے بعد، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی، جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
حکومت کی پالیسی
فیصل کامران نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق، بچے اور خواتین ریڈ لائن ہیں، اور بچوں و خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔








