میدانی علاقوں میں سموگ اور پہاڑی علاقوں میں شدید سردی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
ملک کے مختلف علاقوں کا موسم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کردی۔ کہا پنجاب کے میدانوں میں سموگ اور چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: طلائی زیورات پہنے لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد
موسم کی صورتحال کی پیشگوئی
24 نیوز کے مطابق آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بدھ کے روز موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27 اکتوبر کو دن 10 بجے ملک بھر میں 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
خیبرپختونخوا اور پنجاب کا موسم
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد (صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانوں میں سموگ جبکہ رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیراعظم نے اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیدیا
سندھ اور بلوچستان کی صورتحال
سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد (صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان ہے۔








