ٹری نیشن سیریز، زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے ہدف دے دیا
زمبابوے اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمبابوے نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔ زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 147 رنز بنائے۔
ٹاس اور ٹیم کی معلومات
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا، شاہین آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں۔








