ڈیفنس فیز 5 میں نئی نویلی دلہن کی موت پر شوہر کے کزن کو حراست میں لے لیا گیا
دلخراش واقعہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیفنس فیز 5 میں نئی نویلی دلہن کی موت پر شوہر کے کزن کو حراست میں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کل ووٹرز کی تعداد کتنی؟ الیکشن کمیشن نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
مقدمے کا اندراج
لڑکی کے والد نے قتل کا مقدمہ درج کرا دیا، اور پولیس کو بتایا کہ بیٹی داماد کے رشتہ داروں کے گھر عارضی طور پر مقیم تھی۔
یہ بھی پڑھیں: 40 ہزار پاکستانی زائرین غائب، عراق، شام، ایران جاکر کہاں چلے گئے معلوم نہیں، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بالآخر انکشاف کردیا
گمشدگی کی تفصیلات
رشتہ داروں کے مطابق، گزشتہ شام لڑکی چھت پر گئی تھی، لیکن کافی دیر تک واپس نہیں آئی۔ بعد میں معلوم ہوا کہ کسی نے اس کا گلا گھونٹ کر بےہوش چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی حملوں کے دوران اسرائیل کے عرب باشندے پناہ گاہوں سے محروم، الجزیرہ کی تہلکہ خیز رپورٹ
موت کی تصدیق
لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ جب وہ بیٹی کو ہسپتال لائے تو ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کی۔
شادی کی تفصیلات
واضح رہے کہ لڑکی سیالکوٹ سے ایک ماہ قبل شادی کر کے کراچی آئی تھی۔








