سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا: وزیراعظم شہبازشریف، وزیرداخلہ اوربلاول بھٹو کی شدید مذمت
باجوڑ میں کارروائی
باجوڑ میں کی گئی کارروائی کے نتیجے میں 11 خوارج ہلاک کیے گئے، جن میں ان کا سرغنہ سجاد عرف ابوذر بھی شامل تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر قبضہ کرنے سے متعلق اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا ایک اور بیان آ گیا
بنوں میں خفیہ آپریشن
یعنی دوسرا آپریشن بنوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں 12 خوارج ہلاک کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: حمیرہ اصغر کی موت۔۔ تنہائی کی بےرحم خاموشی تھی جو آخری ساتھی بنی ۔۔۔ہم زندہ ہیں یا صرف تماشائی؟
آپریشنز کا تسلسل
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد دہشت گردی آپریشن جاری رکھیں گے۔
معصوم شہریوں کی حفاظت
آئی ایس پی آر کے مطابق 18 نومبر کی صبح خوارج نے بنوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی۔ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا ایک دہشت گرد آئی ای ڈی نصب کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ خوارج کی بڑھتی ہوئی بے بسی اور بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے، خوارج آسان ہدف کو نشانہ بنانے جیسی بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آئے ہیں۔








