بابر اعظم نے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئے
بابر اعظم کا نیا ریکارڈ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ناپسندیدہ ریکارڈ میں سابق کپتان شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم نے منگل کے روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے دوران شاہد آفریدی کا یہ ناپسندیدہ ریکارڈ توڑا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹری سریز، پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا
صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ
بابر اعظم سہ ملکی سیریز کے پہلے ہی میچ میں زمبابوے کے خلاف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ صفر پر آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی 31 سالہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 9ویں بار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ اس طرح وہ پاکستان کے اُن بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے جن کے سب سے زیادہ صفر ہیں۔
پہلے نمبر پر کون؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کے ریکارڈ کی فہرست میں صائم ایوب اور عمر اکمل مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں، دونوں بیٹرز 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس فہرست میں اب دوسرا نمبر بابر اعظم کا آ گیا ہے جو 9 بار صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔








