محمد بن سلمان کی ٹرمپ سے ملاقات، امریکہ میں ایک کھرب ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان

سعودی ولی عہد کا دورہ امریکہ

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں امریکہ میں ایک کھرب ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیل میں ٹی وی ملتا ہے لیکن چلتا صرف پی ٹی وی ہے ، اخبار نہیں ملتا، ہم سے پوچھو تم نے ہمیں جیل بھیجا تھا : خواجہ آصف

وائٹ ہاؤس میں تاریخی ملاقات

منگل کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچے۔ وائٹ ہاؤس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ڈکیت ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک

رہنماؤں کی ملاقات کا آغاز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے وائٹ ہاؤس سے باہر آکر مصافحہ کیا اور دونوں رہنماؤں کے اطراف اعلیٰ امریکی اور سعودی حکام موجود تھے۔ اس کے بعد ٹرمپ اور سعودی ولی عہد طیاروں کی فلائی پاسٹ کے بعد اندر کی جانب روانہ ہوئے اور پھر اوول آفس میں سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد کو وائٹ ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ڈیزائنر ماریہ بی کوٹرانس جینڈر کمیونٹی کے خلاف بولنا مہنگا پڑ گیا، سائبر کرائم ایجنسی میں طلب

ولی عہد کی سرمایہ کاری کی پیشکش

ٹرمپ نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے ولی عہد کو “انتہائی قابلِ احترام شخص” قرار دیا اور کہا کہ محمد بن سلمان ان کے بہت دیرینہ دوست ہیں۔ ایران کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے ایران کی جوہری صلاحیت ختم کرنے میں بہترین کام کیا اور یہ وہ کام تھا جو کوئی اور نہیں کر سکتا تھا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو بڑھا کر ایک کھرب ڈالر بڑھائیں گے۔

سعودی ولی عہد کا یقین دلانا

صدر ٹرمپ ان سے تصدیق کرنا چاہا جس پر سعودی ولی عہد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ “یقیناً”۔ ٹرمپ خوش ہو کر کہا کہ “یہ بہت اچھا ہے، میں اس کی قدر کرتا ہوں।” اس موقع پر صحافی نے سعودی ولی عہد سے سوال کیا کہ موجودہ تیل کی کم قیمتوں کے باوجود کیا سعودی عرب یہ ایک کھرب ڈالر سرمایہ کاری جاری رکھ سکتا ہے؟ اس پر شہزادہ محمد بن سلمان نے جواب دیا کہ ہم امریکا یا صدر ٹرمپ کو خوش کرنے کے لیے جعلی مواقع نہیں بنا رہے، یہ حقیقی مواقع ہیں۔ اے آئی کے میدان میں سعودی عرب کو بہت زیادہ کمپیوٹنگ پاور کی ضرورت ہے اور امریکہ کے ساتھ ہونے والا معاہدہ سعودی عرب کی ضروریات پوری کرنے کے حقیقی مواقع فراہم کرے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...