پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا ختم کرادیا، علیمہ خان سمیت متعددکارکنوں کو تحویل میں لے لیا گیا

پولیس آپریشن: علیمہ خان اور دیگر کارکنان کی گرفتاری

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر موجود دھرنے کے خلاف پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے علیمہ خان سمیت متعدد کارکنوں کو تحویل میں لے لیا۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یہ کیسا علم ہے ؟

دھرنے کے دوران خواتین پولیس کی طلب

جس کے بعد خواتین پولیس کی نفری طلب کی گئی اور پولیس نے دھرنے پر موجود کارکنوں کو ہٹا دیا۔ پولیس نے 8 سے 10 کارکنوں کو تحویل میں لے کر قیدی وین میں ڈال دیا، اور علیمہ خان کو بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی طبیعت خراب ہوگئی۔

راہنما کی ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر دھرنا

خیال رہے کہ پولیس نے آج اڈیالہ جیل جانے والا راستہ بند کر دیا تھا اور عمران خان سے کسی رہنما یا فیملی ممبر کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ آج بھی ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیا تھا۔ پولیس کی جانب سے علیمہ خان کو راستہ خالی کرنے کی درخواست کی گئی تاہم یہ مذاکرات ناکام ہوگئے، اور عمران خان کی ہمشیرہ نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے بعد دھرنے کے شرکا کو اٹھانے کے لیے پولیس نے سڑک پر پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا تھا。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...