قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کے لیے این او سی جاری
قومی کرکٹرز کو این او سی جاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کے لیے این او سی جاری کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیجنگ اور لندن نے شدید سموگ کا سامنا کیسے کیا؟
این او سی کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ قومی کرکٹرز کو ابوظبی میں ٹی 10 لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ ابوظبی کے لیے این او سی 25 نومبر تک اور دبئی کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے 3 کرکٹرز کو 2 دسمبر سے 4 جنوری تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
منتخب کرکٹرز کے نام
دبئی کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ کو جب کہ ابوظبی کے لیے افتخار احمد، خواجہ نافع، آصف علی، سلمان ارشاد، محمد عامر، عرفات منہاس، عرفان خان، اعظم خان، شاہنواز دہانی، عباس آفریدی، عاکف جاوید، میر حمزہ، عبید شاہ اور زمان خان کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
بگ بیش لیگ کے لئے این او سی
واضح رہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف اور حسن علی کو پہلے ہی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے این او سی مل چکے ہیں۔








