بھارتی اداکارہ نورا فتیحی اور شردھا کپور سمیت کئی بالی ووڈ شخصیات پر داؤد ابراہیم کی مبینہ ڈرگ پارٹیوں میں شرکت کا الزام لگ گیا

بالیووڈ شخصیات پر الزامات

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )نورا فتیحی، شردھا کپور سمیت متعدد بالی ووڈ شخصیات پر انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی مبینہ ڈرگ پارٹیوں میں شرکت کا الزام لگ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی کا 33واں اجلاس 24 اکتوبر کو طلب کرلیا

تحقیقات کا پس منظر

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے اینٹی نارکوٹکس سیل نے داؤد ابراہیم سے منسلک ایک مبینہ بین الاقوامی ڈرگ نیٹ ورک کی تحقیقات کے دوران کئی بالی وڈ اداکاروں کے نام سامنے آنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹرز کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے فی الحال منظور نہ کرنے کا فیصلہ

ڈرگ نیٹ ورک کی تفصیلات

بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق یہ نیٹ ورک سلیم ڈولا نامی شخص چلا رہا تھا جبکہ اس کے بیٹے طاہر ڈولا کے بیانات نے معاملے کو مزید وسعت دے دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سلیم ڈولا ملک اور بیرونِ ملک ایسی پارٹیاں منعقد کرتا تھا جن میں داؤد ابراہیم کی بھانجی علیشاہ پارکر کے علاوہ فیشن اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کے وزراء اخترمینگل پربرس پڑے

طاہر ڈولا کی گرفتاری

طاہر ڈولا کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے اگست میں بھارت واپس لایا گیا تھا جہاں اس نے مبینہ طور پر بتایا کہ ان پارٹیوں میں اداکار، ماڈلز، ریپرز اور فلم ساز بھی موجود ہوتے تھے۔ تحقیقات میں شردھا کپور، نورا فتحی اور سدھارتھ کپور سمیت متعدد ناموں کا ذکر سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے ، جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

نورا فتحی کا بیان

نورا فتحی نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ پارٹیوں میں شرکت نہیں کرتیں اور مسلسل کام اور سفر میں رہتی ہیں۔ نورا نے میڈیا رپورٹس کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا نام بلا وجہ اسکینڈلز میں شامل کیا جا رہا ہے، میرا ان افراد یا سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں۔

نورا فتحی کی ساکھ کا دفاع

نورا فتحی کے مطابق یہ پہلی بار نہیں کہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، تاہم وہ اس مرتبہ خاموش نہیں رہیں گی۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...