سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے ہو گئی
سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی سطح پر فی تولہ قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو ایکسچینج ’ بائنانس‘ کے بانی ’ چانگ پینگ ژاؤ‘ کو معاف کر دیا۔
فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں تبدیلی
جیولرز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق، بدھ کو فی تولہ قیمت میں 7900 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6773 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت تین لاکھ 69 ہزار 994 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس ہو گیا
عالمی منڈی کی صورتحال
دوسری طرف، عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 79 ڈالر اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد مجموعی قیمت 4092 ڈالر ہوگئی۔
تازہ ترین قیمت کا موازنہ
یادرہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے کی سطح پر آ گئی تھی۔








