قلعہ عبداللہ میں لیویز پوسٹ پر حملہ
قلعہ عبداللہ میں حملہ
جرائم پیشہ افراد کی جانب سے قلعہ عبداللہ میں لیویز پوسٹ پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ حملے کے نتیجے میں پوسٹ انچارج شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ،ترکیہ تعلقات باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور پائیدار ثقافتی روابط پر مبنی ہیں: وزیر خزانہ پنجاب
حملے کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے بتایا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کوئٹہ چمن شاہراہ پر لوٹ مار کررہے تھے۔ اس دوران وین چھیننے کی کوشش ناکام بنائی گئی تو ملزمان نے لیویز پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لیویز پوسٹ انچارج شہید ہوگئے۔ حملے کے بعد ملزمان اپنی ایک گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے، جسے مقامی لوگوں نے آگ لگادی۔
محاصرہ اور کارروائی
ڈی پی او قلعہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی قریبی پہاڑوں میں واقع پناہ گاہ کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔ ان کے سرغنہ فقیر محمد کی زندہ یا مردہ گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔ سرغنہ فقیر محمد قتل کے 15 مختلف واقعات میں لیویز اور پولیس کو مطلوب ہے۔








