امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان دوبارہ جنگ کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا
امریکی صدر کا اہم انکشاف
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان دوبارہ جنگ کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی اتحادی ہے، ہر موقع پر بھرپور ساتھ دیا، قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، عطا تارڑ
بھارت کی جنگ کی تیاری
تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان بد اعتمادی کی خلیج ختم ہونی چاہیے : سراج الحق
ٹرمپ کی گفتگو کا ذکر
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے دنیا میں 8 بڑی جنگیں روکیں جس پر فخر ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، میں نے پاک، بھارت وہ جنگ بھی رکوائی جو دوبارہ شروع ہونے والی تھی۔
اچھا اقدام اور تجارت کی بنیاد پر جنگیں
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں اب اچھا اقدام کررہے ہیں، میں نے تجارت کی بنیاد پر جنگیں رُکوائیں۔








