غیرقانونی مقیم افغان لوگوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دیا جائے گا: عظمیٰ بخاری
وزیرِ اطلاعات پنجاب کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز دنیا بھر میں تماشہ بن گئے،بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی بے اعتنائی , بھارتی شہری اور میڈیا ہیجان میں مبتلا ، ویڈیو بھی دیکھیں
پنجاب میں آپریشن کا آغاز
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان و غیر ملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران 6 ہزار 220 غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو واپس اِن کے وطن بھجوایا گیا ہے۔
ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل
عظمیٰ بخاری نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی معلومات فراہم کریں تاکہ اس مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔








