ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی پی ایس ایل مینجمنٹ سے عدم رابطے پر تشویش، قانونی کارروائی کا عندیہ

علی ترین کا پی ایس ایل مینجمنٹ کی خاموشی پر اظہار تشویش

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) مینجمنٹ کی جانب سے مسلسل خاموشی اور عدم رابطے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران فرنچائز نے متعدد ای میلز اور قانونی نوٹس بھیجے، مگر کسی کا جواب نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یحییٰ سنوار کے آخری لمحات: حماس کے سربراہ کا اسرائیلی ڈرون پر چھڑی پھینکنے کا واقعہ

ویلیوایشن اور رینیول لیٹر کی عدم دستیابی

تفصیلات کے مطابق علی ترین نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب تک ویلیوایشن اور رینیول لیٹر فراہم نہیں کیا گیا، جبکہ دیگر تمام ٹیموں کو یہ مراسلہ پہلے ہی مل چکا ہے۔ حتیٰ کہ چیئرمین پی سی بی کو لکھا گیا خط بھی نظر انداز کر دیا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ دیگر فرنچائزز یہ کیوں پوچھ رہی ہیں کہ صرف ملتان کو رینیول اور ویلیوایشن کے عمل سے باہر کیوں رکھا جا رہا ہے، مگر اس کا بھی کوئی جواب نہیں مل رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز

پی ایس ایل مینجمنٹ سے رابطے میں مشکلات

بیان میں کہا گیا ہے کہ "لوگ پوچھتے ہیں کہ یہ معاملات پسِ پردہ کیوں حل نہیں ہو رہے؟ وجہ یہ ہے کہ پی ایس ایل مینجمنٹ ہم سے بات کرنے سے انکار کر رہی ہے۔" انہوں نے واضح کیا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو وہ قانونی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، اگرچہ وہ ایسا کرنا نہیں چاہتے۔

کمزور انا کا اثر

علی ترین نے کہا کہ پورا معاملہ انتہائی غیر ضروری ہے اور چائے بسکٹ پر آرام سے حل ہو سکتا تھا۔ مگر کمزور انا نے اس آسان کام کو مشکل بنا دیا ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...