30 جون 2026ء تک ریٹائر ہونیوالے ملازمین کے ڈیٹا کی اپڈیٹیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا
تازہ ترین خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کی ہدایت پر اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نغمانہ گل رخ فرید کی زیر نگرانی صوبے بھر میں 30 جون 2026 تک ریٹائر ہونے والے تمام ملازمین کے جنرل پروویڈنٹ فنڈ کے ڈیٹا کی اپڈیٹیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی
اہم مقصد
اس اقدام کا بنیادی مقصد جی پی فنڈ کی ادائیگی کے عمل کو مؤثر، تیز اور شفاف بنانا ہے تاکہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ان کا حق بروقت اور بغیر کسی انتظامی رکاوٹ کے مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹانے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
خصوصی سہولیات
عمل مزید مؤثر بنانے کے لیے ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل (ایڈمن) میاں شاہد محمود کی ہدایت پر دفتر اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب میں ایک خصوصی فسیلیٹیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے، جہاں ریٹائرمنٹ کے قریب ملازمین کو جی پی فنڈ سلپ (ہسٹوریکل شیٹ) فراہم کرنے اور متعلقہ امور میں رہنمائی کی سہولت دی جا رہی ہے۔
شفافیت اور سیکیورٹی
شفافیت اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جی پی فنڈ سلپس صرف متعلقہ ملازمین کو بذات خود جاری کی جائیں گی۔ مزید رہنمائی اور معاونت کے لیے لاہور میں اے جی آفس میں ایک فوکل پرسن بھی مقرر کیا گیا ہے۔








