عمران خان کا کہنا ہے قوم خود کو تیار کر لے، اب آزادی یا موت کا وقت آگیا ہے، علیمہ خان

اسلام آباد میں پریس کانفرنس

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا کہنا ہے ہم نے کبھی اس طرح پریس کانفرنس نہیں کی لیکن اب بس بہت ہو گیا ہے ، ڈھائی تین سال ہم نے بہت برداشت کر لیا ہے اب اس طرح نہیں چل سکتا ۔

یہ بھی پڑھیں: ہائی کورٹ کا جج ملزم کی طرح کٹہرے میں کھڑا ہے: جسٹس طارق محمود

علیمہ خان کا بیان

علیمہ خان نے کہا یہ مرضی کے مسلک ہیں جب دل کرتا ہے ملاقات کرواتے ہیں نہیں تو نہیں کرواتے ۔ عمران خان سے ملاقات کرنا ہمارا قانونی حق ہے ۔ عدالت نے ہمیں اور وکلاء کو اجازت دے رکھی ہے ہم نے کبھی آئین نہیں توڑا ۔ تین ہفتے قبل جب ہم بارش میں سڑک پر بیٹھ گئیں تو عظمیٰ خان کو 5 منٹ کے لیے عمران خان سے ملوا دیا ۔ ایس ایچ او نے وعدہ کیا آپ چلے جائیں اگلے منگل کو ملاقات کروا دیں گے لیکن کل بھی نہیں کروائی گئی اور الٹا پولیس والے ہم پر الزامات لگاتے رہے ۔

یہ بھی پڑھیں: لڈو کھیلتے ہوئے جھگڑا، 10 سالہ بچے نے دوست کی جان لے لی

سماجی مسائل اور اخلاقیات

علیمہ خان نے مزید کہا جان بوجھ کر ایسی خواتین کو لایا جاتا ہے جن میں اخلاقیات نہیں ہے ۔ گلو بٹنیاں بنی ہوئی تھیں رات جو ہماری خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتی رہیں۔ گل ناز نامی عورت اپنی پولیس والیوں کو وہاں کھڑی ہوکر حکم دے رہی تھی کہ ان کو مارو ۔جس طرح میری 71 سالہ بہن نورین نیازی کو زمین پر گرا کر گھسیٹا وہاں موجود سب لوگ دیکھ رہے تھے۔یہ کیا سمجھتے ہیں ہمیں مار کر ڈرائیں گے اور ہم ڈر کر گھر بیٹھ جائیں گے ؟ نہیں ہم بالکل جائیں گے وہاں پر۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو غیبی مدد کیسے ملی؟ محسن نقوی نے واقعات سنادیئے۔

عمران خان کی جدوجہد

علیمہ خان نے مزید کہا عمران خان کو پہلے دن چار اگست کو گرفتاری سے ایک دن قبل آفر ہوئی تھی کہ ہم آپ کو محفوظ راستہ دیتے ہیں ملک چھوڑ کر چلے جائیں، انہوں نے انکار کیا کہ میرے اوپر جھوٹے کیسز ہیں میں ان کا سامنا کروں گا تین سو کیسز کا سامنا کیا کس کے لیے؟ اس ملک اس قوم کے لیے ۔ انہوں نے کبھی اپنی ذات کے لیے کوئی ڈیمانڈ نہیں کی ، یہ سیاست نہیں ہے اس ملک کی حقیقی آزادی کے لیے جہاد ہے ہم ان کا صبر دیکھ کر ان سے inspire ہوتے ہیں ۔ ہم تینوں بہنیں اڈیالہ آئیں گی وہاں بیٹھیں گی عمران خان نے کہا آزادی یا موت ہم بھی کہہ رہی ہیں آزادی یا موت ہم ان سے نہیں ڈریں گی۔

نورین خان نیازی کی رائے

نورین خان نیازی نے کہا میں خوش قسمت ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میں عمران خان کی بہن اور حسان نیازی کی ماں ہوں۔ ہم سمجھتے ہیں یہ جو فلسطین اور غزہ میں ہورہا ہے ہماری پولیس وہاں سے ٹریننگ لے کر آئی ہے۔ ان حکمرانوں نے فلسطین کو تسلیم کرنا ہے اور عمران خان اس کی راہ میں رکاوٹ ہے اس لیے اسے باہر نہیں آنے دے رہے۔یہ فرسٹریشن میں یہ سب کررہے ان کا دل کرتا ہے عمران خان ان سے معافی مانگے عمران خان معافی نہیں مانگے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...