کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور مار دھاڑ آتی ہے جبکہ شریف برادران کا نام ذہن میں آتے ہی ترقی ذہن میں آتی ہے، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور ماردھاڑ آتی ہے، جبکہ شریف برادران کا نام ذہن میں آتے ہی ترقی آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماہ نور علی نے یو ایس جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
گرین الیکٹرک بس منصوبہ
گرین الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ آج ہمارے مخالفین بھی کہتے ہیں کہ ن لیگ کام کرتی ہے، نواز شریف کی حکومت آتے ہی ملک ترقی کرتا ہے اور نواز شریف کے جانے کے بعد ملک دوبارہ پیچھے جانا شروع کردیتا ہے۔ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے انتظار میں بیٹھے لوگوں کو مایوسی ہوئی، ن لیگ کے سوا کسی اور نے پنجاب میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی۔ پنجاب میں چھ ماہ میں ایک ہزار نئی سڑکیں بنیں گی، میٹرو بسیں ہوں یا الیکٹرک بسیں، یہ عوام کے لیے ن لیگ کا تحفہ ہیں۔ میرے لیے پنجاب کے کسی شہر یا شہری میں کوئی تفریق نہیں جو بسیں دیگر شہروں میں چل رہی ہیں وہیں بسیں پنڈی کے لئے ہیں، یہاں 80 بسوں کا تحفہ دے رہی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: شدید گرمی نے لیسکو کے دعووں کی قلعی کھول دی، کئی علاقے بجلی سے محروم
سیکیورٹی اور معاشرتی مسائل
مریم نواز نے مزید کہا کہ سی سی ڈی نے جو کام کیا، اس سے 70 فیصد کرائم کم ہوا ہے، اب لوگ بندوق اٹھانے سے ڈرتے ہیں، مافیاز منتیں کرتے ہیں۔ اگر پنجاب کے عوام محفوظ نہ ہوں تو میرے لیے لمحۂ فکر ہوگا۔ مخالف پارٹی کی خاتون نے کہا، "میں مریم نواز کے پنجاب میں محفوظ ہوں"۔ سڑک پر کھڑے ہو کر خواتین پر آوازیں کسنے کی اب ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔ پنجاب کو اسلحہ سے پاک کر رہے ہیں، تعلیمی اداروں میں منشیات بیچنے والوں پر شکنجہ سخت ہے۔ سی این ایف محنت کرکے منشیات کی لعنت سے بچوں کو بچا رہی ہے۔
نتیجہ
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی ہونے کے ناطے اگر کام کرتی ہوں تو خوشی ہوتی ہے کہ والد اور چچا کے نام سے پہچانی جاؤں۔ پرفارمنس پر بات ہوگی تو صبح سے شام ہوجائے گی مگر بات ختم نہیں ہوگی۔








