پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کو شدید مالی بحران کا سامنا
پاکستانی فضائی حدود کی بندش
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ائیر لائن ایئر انڈیا کو شدید مالی بحران سے دوچار کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا
ایئر انڈیا کے مالی مسائل
خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق پاکستان کی پابندیوں کے باعث ایئر انڈیا کے ایندھن کے اخراجات میں 29 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ائیر لائن کو سالانہ ساڑھے 45 کروڑ ڈالر تک کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
طویل روٹس کا اثر
امریکا، کینیڈا اور یورپ کیلئے ایئر انڈیا کی پروازیں طویل روٹس اختیار کرنے پر مجبور ہیں جس سے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ نقصان کم کرنے کیلئے ایئر انڈیا نے چین سے سنکیانگ کی فضائی حدود کھولنے کی درخواست کی ہے اور اس سلسلے میں لابنگ بھی شروع کردی ہے۔
چینی دفترِ خارجہ کا ردعمل
تاہم چینی دفترِ خارجہ نے بھارت کی درخواست سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔








