این ڈی ایم اے کی سال 2026 میں 22 سے 26 فیصد زائد بارشوں کی پیش گوئی
موسم کی شدت میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی این ڈی ایم اے کا کہنا ہے پاکستان میں موسم کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 2026 کے مون سون میں 22 سے 26 فیصد بارشیں زیادہ ہوں گی۔ اس سال 31 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
حفاظتی اقدامات
ڈی جی این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ بہت سے کام وفاق اور صوبوں نے کرنا ہیں۔ دریاؤں میں آنے والے پانی کے لیے سفارشات تیار کی گئی ہیں۔ ارلی وارننگ کے تحت ہم 6 سے 8 ماہ پہلے صوبوں کو وارننگ دیتے ہیں، تاکہ ہفتوں کی بات کریں تو صوبے بہتر اقدامات کر سکیں۔








