لاہور یوتھ فیسٹیول: نوجوانوں کے لیے ایک شاندار تحفہ – ثقافتی، آرٹ، آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مقابلے!

پریس کانفرنس کا انعقاد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھراور صوبائی وزیرایجوکیشن پنجاب رانا سکندر حیات کی لاہور یوتھ فیسٹیول 2024کے حوالے سے اہم اجلاس پریس کانفرنس ہوئی جس میں سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید اورڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈرون جنگ کا آغاز؟ الجزیرہ نے خبردار کردیا
فیسٹیول کی تفصیلات
صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان فیصل ایوب کھوکھرنے ادبی بیٹھک الحمرا مال روڈ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب 7نومبر کو ہوگی اور فیسٹیول کے مقابلے 7 سے 9 نومبر تک فورٹریس سٹیڈیم میں ہوں گے۔ جبکہ 12 اککاوبر سے پنجاب سٹیڈیم میں تمام سپورٹس کے ٹرائلز شروع ہوں گے۔ لاہور یوتھ فیسٹیول نوجوانوں کیلئے ایک تحفہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی، شرحِ سود، توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے: جام کمال
مقابلے اور سرگرمیاں
فیسٹیول میں مختلف سپورٹس مقابلے جیسے کہ میراتھن، فن ریس، سائیکلنگ، ڈسکس تھرو، جیولن تھرو، رسہ کشی، ٹینٹ پیکنگ اور جمناسٹک شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ، کلچرل، آرٹ، آئی ٹی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، میجک پرفارمنس اور دیگر مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔ لاہور فیسٹیول میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے ہزاروں کھلاڑی حصہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کا محمد رضوان کی کپتانی پر رد عمل
سرگرمیوں کا مقصد
صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان فیصل ایوب کھوکھرنے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے تحت لاہور یوتھ فیسٹیول کے مقابلے کرائے جا رہے ہیں، جن میں کالجز اور یونیورسٹیز کے طالب علموں کو سپورٹس اور دیگر سرگرمیوں میں شامل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'کھیلتا پنجاب گیمز' میں اب تک پنجاب کے ایک لاکھ پچیس ہزار کھلاڑی رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور ان مقابلوں کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 122000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی
ماضی کی عظمت کی بحالی
صوبائی وزیرایجوکیشن رانا سکندر حیات نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور یوتھ فیسٹیول سے ارشد ندیم جیسے اتھلیٹس سامنے آئیں گے۔ انہوں نے ماضی میں جہانگیر خان، جان شیر خان اور ہاکی، سکواش سمیت دیگر کھیلوں کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس عظمت رفتہ کو واپس لانے کے لئے کھیلوں کے مقابلے کرائے جا رہے ہیں۔
فلوٹ کی رونمائی
پریس کانفرنس کے بعد صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھراور صوبائی وزیرایجوکیشن رانا سکندر حیات نے لاہور یوتھ فیسٹیول کے فلوٹ کی رونمائی بھی کی، جس پر لوگو نمایاں تھا۔