مخصوص نشستوں کا کیس، جسٹس جمال مندوخیل کا اکثریتی فیصلے پر جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کردیا گیا
اسلام آباد میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل کا اکثریتی فیصلے پر جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرپشن، غفلت، نااہلی اور غیر حاضریوں کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے: وزیر تعلیم کا اساتذہ کو انتباہ
فیصلے کی تفصیلات
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا جسٹس جمال مندوخیل کا فیصلہ 12 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں انہوں نے مخصوص 39 نشستوں پر اپنا اصل فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انعم ازیر نے گلیات الٹرا میراتھن 60 جیت لی، پاکستان میں ہمت و حوصلے کی نئی علامت بن گئیں
41 نشستوں کا معاملہ
جسٹس جمال مندوخیل کے فیصلے کے مطابق 41 نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں۔ انہوں نے 41 نشستوں پر اکثریتی فیصلے کو ریویو میں تبدیل کر دیا۔ فیصلے کے مطابق 41 امیدواروں کو آزاد قرار دینے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سفارتی عملہ واہگہ کے راستے بھارت روانہ
آئین اور حقائق سے مطابقت
جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 41 نشستوں سے متعلق فیصلہ آئین اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ عدالت کسی امیدوار کی سیاسی وابستگی تبدیل نہیں کر سکتی۔ 41 امیدواروں کا معاملہ عدالت کے سامنے زیرِ التوا نہیں تھا۔
اختیار سے تجاوز
فیصلے کے مطابق 41 امیدواروں کے بارے میں اکثریتی فیصلہ ’’اختیار سے تجاوز‘‘ ہے۔








