کراچی میں 28 سال قبل چوری ہونے والی کار کا 10 ہزار روپے کا ای چالان موصول
کراچی میں فائیو اسٹار ہوٹل کی چوری شدہ کار کی واپسی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری ہونے والی کار کا 10 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مدت ملازمت پوری کرکے چلے جائیں گے،اعظم نذیر تارڑ
چوری کی تفصیلات
مقامی فائیو اسٹار ہوٹل کی ملکیت ایک کار نمبر AAR-540 مئی 1997 کو شاہراہ فیصل پر فیاض سینٹر کے قریب کار پارکنگ سے چوری ہو گئی تھی۔ جس کی ایف آئی آر 122/97 صدر تھانے میں ہوٹل ملازم زاہد کی مدعیت میں 22 مئی 1997 کو درج کرائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سعودی وزیر خارجہ کا اہم بیان آگیا
پولیس کی کاروائی
پولیس 28 سال میں اب تک وہ چوری ہونے والی گاڑی برآمد نہ کر سکی مگر گزشتہ ہفتے ہوٹل انتظامیہ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑی کی نمبر پلیٹ پر 10 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہو گیا۔
ہوٹل انتظامیہ کا موقف
ہوٹل انتظامیہ نے پورا جرمانہ بھرنے کی حامی بھری ہے مگر اس کیساتھا شرط رکھی ہے کہ پہلے کراچی پولیس مسروقہ گاڑی برآمد کرکے دکھائے۔








