23 نومبر کی رات دھاندلی یا سہولت کاری سے نتائج تبدیل کیے گئے، تو تم صبح کی روشنی نہیں دیکھ سکو گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اہم بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کچھ بڑا ہونے والا ہے، صوبے کے منتخب وزیر اعلیٰ کو اپنے لیڈر سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی، ادارے اپنے کام نہیں کر رہے، اب ایک ہی راستہ بچا ہے، وہ راستہ ہم ضرور اپنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موت کا ننگا ناچ
جلسے میں خطاب کی تفصیلات
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ایک لیڈر اور اس کا پورا خاندان میرے اور آپ کیلئے بے تحاشا قربانیاں دے رہا ہے تو کیا آپ اپنے ملک، اپنے لیڈر اور اپنے مستقبل کیلئے قربانیاں دیں گے؟ عمران خان کی بہنوں پر تشدد کیا گیا، یہ خاندان قربانی کیوں دے رہا ہے؟ عمران خان آج ایک دستخط کر دے اور لندن چلا جائے تو اسے آج ہی ہر چیز مل سکتی ہے، لیکن وہ قوم کی حقیقی آزادی کی خاطر جبر برداشت کر رہا ہے۔
انتخابات اور دھاندلی کی مخالفت
انہوں نے کہا کہ میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو پیغام دیتا ہوں کہ اگر کسی نے دھاندلی میں سہولت کاری کی یا نتائج تبدیل کرنا چاہے تو میں عوام کے سامنے اعلان کرتا ہوں "تم صبح کی روشنی نہیں دیکھ سکو گے۔ 23 نومبر کو عمر ایوب خان کا ان کی اہلیہ سے مقابلہ ہے، عمر ایوب نے 1 لاکھ 96 ہزار ووٹ لیے تھے جبکہ عمر ایوب کی اہلیہ دو لاکھ سے زائد ووٹ لے کر ان کو شکست دیں گی۔
میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو پیغام دیتا ہوں کہ اگر کسی نے دھاندلی میں سہولت کاری کی یا نتائج تبدیل کرنا چاہے
تو میں عوام کے سامنے اعلان کرتا ہوں "تم صبح کی روشنی نہیں دیکھ سکو گے "وزیر اعلٰی سہیل آفریدی
pic.twitter.com/syl8hGVavz— PTI (@PTIofficial) November 19, 2025








