پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’’شاہین اسٹرائیک ٹو‘‘ اختتام پذیر
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’’شاہین اسٹرائیک ٹو‘‘ اختتام پذیر ہو گئیں۔ انسدادِ دہشت گردی آپریشنز پر مبنی مشق میں دونوں ممالک کی کامبیٹ ٹیموں نے شرکت کی، تمام تربیتی اہداف کامیابی سے حاصل کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کینال پر فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
مشق کے دورانیے اور مقاصد
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’’شاہین اسٹرائیک ٹو‘‘ آٹھ نومبر سے انیس نومبر تک جاری رہی، جس کا بنیادی محور انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز تھے۔ پاک آرمی اور انڈونیشین آرمی کی کامبیٹ ٹیموں نے مشق میں بھرپور حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد برطانوی رکن اسمبلی کا اپنی حکومت کے خلاف شدید احتجاج
کامیابی اور اختتامی تقریب
ترجمان کے مطابق فوجی مشق کے دوران تمام تربیتی اہداف کامیابی سے حاصل کیے گئے۔ اختتامی تقریب میں پاکستانی جنرل رینک کے افسران اور سینئر انڈونیشین عسکری حکام نے شرکت کی۔ دونوں ممالک کے فوجیوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل استعداد کا شاندار مظاہرہ کیا۔
خصوصی توجہ کے شعبے
مشق میں انسدادِ دہشت گردی آپریشنز سے متعلق ڈرلز اور طریقہ کار بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی، خصوصاً شہری علاقوں میں آپریشنز اور آئی ای ڈی کے مقابلے کے اقدامات بھی شامل تھے۔








