وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری کا انتقال ہو گیا
انتقال کی خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے۔ مرحوم کو شیخوپورہ میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد خود کش حملہ، خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی الرٹ کی سطح بڑھا دی گئی
نمازِ جنازہ کی تفصیلات
نمازِ جنازہ میں پنجاب اسمبلی استحقاق کمیٹی کے چیئرمین سمیع اللہ خان، سیکریٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی، ڈی جی پی آر فرید احمد، ڈی جی پکار غلام صغیر شاہد، ڈی سی شیخوپورہ، پولیس کے اعلیٰ افسران اور دیگر اہم شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
تدفین کی تقریب
نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کی تدفین ان کے آبائی قبرستان میں کر دی گئی۔







