کامیاب آپریشنز دشمن کو پیغام ہے کہ پاکستان ناقابلِ شکست ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب کی تحسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیوں میں 39 خوارج کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا یتیموں، بیواؤں اور غربا کی زمینوں پر قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 دن کے اندر لازمی قرار، جرمانہ اور 10 سال قید کی تجویز
دہشتگردی کے خلاف عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا پرچم ہمیشہ سر بلند رہے گا، دہشتگردی ہمیشہ کیلئے دفن ہوگی۔ سیکیورٹی فورسز کے جوان مادرِ وطن کے اصل ہیرو، قوم کا فخر اور پاکستان کی ڈھال ہیں۔
پیغامِ استقامت
کامیاب آپریشنز دشمن کو پیغام ہے کہ پاکستان ناقابلِ شکست ہے۔








