پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی تعلیم، تحفظ اور فلاح کی سمت اٹھ رہا ہے:رانا سکندر حیات

وزیرِ تعلیم کا عالمی یوم اطفال پر پیغام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یوم اطفال بچوں کے حقوق، تعلیمی مواقع اور روشن مستقبل کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی تعلیم، تحفظ اور فلاح کی سمت اٹھ رہا ہے اور یہی موجودہ حکومت کا حقیقی وژن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

تعلیمی اصلاحات اور نئے اقدامات

وزیرِ تعلیم نے کہا کہ گذشتہ حکومتوں نے تعلیم کو ترجیحات میں شامل نہیں کیا، جبکہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں ریکارڈ تعلیمی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی پالیسیوں کے تحت بچوں کا محفوظ، باوقار اور روشن مستقبل ہماری عملی ذمہ داری ہے، جسے پوری سنجیدگی سے نبھایا جا رہا ہے۔

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں پہلی بار سمارٹ کلاس رومز، ڈیجیٹل لرننگ اور جدید سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے، جو بچوں کو جدید دور کی تعلیم سے ہم آہنگ کر رہی ہیں۔ آؤٹ آف سکول بچوں کے مسئلے پر جدوجہد اس عزم کے ساتھ کر رہے ہیں کہ پنجاب میں ایک بھی بچہ سکول سے باہر نہیں رہنے دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے تعلیم کے بجٹ میں تاریخی اضافہ کیا ہے اور پہلی مرتبہ وسائل براہِ راست تعلیم پر خرچ ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نصراللہ ملک کے اعزاز میں دبئی میں عشائیہ، تقریب میں ٹی وی اینکر کی بے باک صحافت اور صحافتی زندگی پر روشنی ڈالی گئی

ڈراپ آؤٹ ریٹ میں کمی

رانا سکندر حیات نے کہا کہ حکومت کے مؤثر اقدامات سے صوبے بھر میں ڈراپ آؤٹ ریٹ میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ تعلیم پر کھوکھلے وعدے کرنے والوں نے آج تک ایک کلاس روم بھی ٹھیک نہیں کیا، جبکہ موجودہ حکومت نے عملی کام سے اپنی ترجیحات ثابت کی ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز تعلیم کے شعبے کو قومی ذمہ داری سمجھ کر بھرپور توجہ دے رہی ہیں، اور انہی کی رہنمائی میں پنجاب میں تعلیم کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔

ہر بچے کے روشن مستقبل کی ضمانت

وزیر تعلیم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب حکومت ہر بچے کے روشن مستقبل کیلئے کام کرتی رہے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...