بیڈگورننس، آئندہ دنوں میں اہم شخصیت کو منصب سے ہٹایا جائے گا:سینیٹر کا دعویٰ

احتجاج اور تبدیلی کا امکان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) بیڈ گورننس، آئندہ دنوں میں اہم شخصیت کو منصب سے ہٹایا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے بڑا دعویٰ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دراندازی شروع کر رکھی تھی، تربیت یافتہ دہشتگردوں کو مشرقی پاکستان بھیجا گیا جنہوں نے قتل و غارت گری شروع کر دی

سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی کا دعویٰ

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں غلط طرز حکمرانی، بد امنی، اقرباء پروری، کرپشن، بیڈ گورننس کے سبب آئندہ چند روز میں میر سرفراز بگٹی کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے وزیر اعلیٰ کے لیے پیپلز پارٹی میں مشاورت کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کا نیا پہلو سامنے آگیا

موجودہ حکومت کی کارکردگی پر سوالات

’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے میر دوستین خان ڈومکی نے کہا ہے کہ موجودہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت، وزیر اعظم، وفاقی حکومت اور مقتدر حلقوں کو بھی سخت مایوس کیا ہے۔ اس وقت ملک کے حالات کے تناظر میں افواج پاکستان جان کی قربانیاں دے کر امن کی بحالی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں لیکن موجودہ حکومت کی بیڈ گورننس کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں غلط طرز حکمرانی، بد امنی، اقرباء پروری، کرپشن، بیڈ گورننس کے سبب آئندہ چند روز میں میر سرفراز بگٹی کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ نئے وزیر اعلیٰ کے لیے پیپلز پارٹی میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔ نئے وزیر اعلیٰ کا امیدوار کون ہوگا، یہ پاکستان پیپلز پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے کہ وہ ان ہاؤس تبدیلی لا کر کس امیدوار کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے لیے لاتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...