ٹرمپ نے میئر نیویارک ظہرانہ ممدانی سے ملاقات طے ہونے کی تصدیق کردی
ٹرمپ کا میئر نیویارک سے ملاقات کا اعلان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی میئر نیویارک سے ملاقات 21 نومبر کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: آل پارٹیز کانفرنس ایوان صدر میں: فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
ملاقات کی تفصیلات
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں بتایا کہ نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے ملاقات کی درخواست کی ہے۔ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ یہ میٹنگ جمعہ 21 نومبر کو اوول آفس میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کردیا جائے،لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری
میئر کا انتخاب اور حریف
واضح رہے کہ رواں ماہ مسلم امیدوار ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔ ظہران ممدانی کا مقابلہ نیویارک کے سابق گورنر اور آزاد امیدوار 'اینڈریو کومو' اور ری پبلکن حریف 'کرٹس سلوا' سے تھا۔
تعلقات کی تاریخ
میئر نیویارک ظہران ممدانی اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان تعلقات ناخوشگوار رہے ہیں۔ الیکشن مہم کے دوران، ظہران ممدانی نے صدر ٹرمپ اور ان کی جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا، جب کہ ٹرمپ نے انہیں فنڈز جاری نہ کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔








