جائیداد کے لالچ میں شوہر کا قتل؛ اہلیہ اور اس کے آشنا سمیت 3 افراد گرفتار
راولپنڈی میں اندھے قتل کا معما حل
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ بنی کی حدود میں ایک ماہ قبل ہونے والے شہری کے اندھے قتل کا معما حل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیپال میں پرتشدد مظاہرے، پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور متعدد وزراء کے گھروں کو آگ لگا دی گئی
ملزمان کی گرفتاری
پولیس کے مطابق مقتول وقار احمد کی اہلیہ، اس کا آشنا اور آشنا کا ساتھی اس واردات میں ملوث پائے گئے ہیں جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت مقتول کی گاڑی روک کر فائرنگ کی اور اسے موقع پر ہی قتل کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے
تحقیقات کا آغاز
تحقیقات کے آغاز میں مقدمے میں شامل کی گئی ایک خاتون کا واقعے سے کوئی تعلق ثابت نہ ہو سکا۔ بعد ازاں پولیس نے کیس کی سمت متعین کرنے کے لیے سیکڑوں سی سی ٹی وی کیمروں، ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس سے مدد لی۔ اس کے بعد مقتول کی اہلیہ اور اس کے آشنا پر شکوک گہرے ہوئے اور دونوں واردات میں براہ راست ملوث نکلے۔
یہ بھی پڑھیں: 25 دسمبر ۔۔۔خوشیوں بھرا دن
ملزمان کی منصوبہ بندی
پولیس کے مطابق آشنا نے اپنی دکان پر کام کرنے والے ملازم کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی۔ جائیداد و رقم حاصل کرنے کے لالچ میں، وقار احمد کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا جس کا ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کر لیا۔
عدالتی کارروائی اور سزائیں
پولیس کے مطابق ملزمان کا ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔ اندھے قتل کی تفتیش پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے پولیس ٹیموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔








