فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
فیصل آباد تعلیمی بورڈ کی رپورٹ
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ ہاٹ لائن ”1373” اور ”گرین پنجاب ایپ” کا افتتاح، بھارتی پنجاب کیساتھ کلائیمیٹ ڈپلومیسی شروع کرنی چاہیے: مریم نواز
امیدواروں کی کارکردگی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فیصل آباد میٹرک امتحانات میں 57 فیصد امیدوار دوسری بار بھی فیل ہو گئے۔ سیکرٹری تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ کامیابی کا تناسب 42.82 فیصد رہا۔ 20 ہزار 977 امیدواران نے امتحانات میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: میڈیکل سائنس کی دنیا میں انقلاب برپا ہو گیا، چینی ڈاکٹر نے ہزاروں میل دور سے مریض کی کامیاب سرجری کر دی
پاس ہونے والے امیدوار
سیکرٹری تعلیمی بورڈ کے مطابق صرف 8ہزار 982 امیدوار پاس ہو سکے، جس پر تعلیمی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
سالانہ امتحانات کے نتائج
فیصل آباد میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 73 ہزار 239 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے ایک لاکھ 37 ہزار 948 امیدوار کامیاب ہوئے۔








