مشفیق الرحیم 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے
مشفیق الرحیم کا تاریخی لمحہ
ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلادیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 15 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا؛ سرمایہ کاروں کی تعداد بلند ترین سطح پر
بنگلادیش کے پہلے 100 ٹیسٹ کھلاڑی
مشفیق الرحیم 100 ٹیسٹ کھیلنے والے بنگلادیش کے پہلے کرکٹر ہیں۔ وہ آئرلینڈ کے خلاف ڈھاکا میں اپنے کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی
دوسرے روز کی سنچری
مشفیق الرحیم نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی سنچری مکمل کی۔ یہ ان کی کیریئر کی 13 ویں سنچری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے، پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں، اسد عمر
عالمی رینکنگ میں مقام
مشفیق الرحیم 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری سکور کرنے والے دنیا کے 11 ویں کرکٹر بن گئے ہیں۔
ریکارڈ اور آغاز
واضح رہے کہ مشفیق الرحیم نے 2005 میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ وہ لارڈز میں سب سے کم عمر ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں اور یہ ریکارڈ اب تک قائم ہے۔








