وزیراعظم اور چیئرمین پی سی بی کی پاکستانی جیولین ٹیم کو تمغے جیتنے پر مبارکباد
وزیرِ اعظم کی مبارکباد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریاض میں منعقدہ اسلامی یکجہتی کھیلوں میں پاکستانی جیولین ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بھارتی کرکٹ میں مشہور کھلاڑیوں کا دور ختم ہو رہا ہے یا ان کا ‘آخری خواب’ حقیقت بنے گا؟
کھلاڑیوں کی کامیابی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس کے مطابق وزیر اعظم نے ارشد ندیم کے گولڈ اور محمد یاسر کے سلور میڈل جیتنے پر پزیرائی کرتے ہوئے کہا کہ جیولین کھلاڑی پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویٹی کن دنیا کا سب سے چھوٹا ملک کیسے بنا؟ 96 سال سے یہاں کوئی بچہ کیوں پیدا نہیں ہوا؟
محنت اور کامیابی
شہباز شریف نے کہا کہ ارشد ندیم اور محمد یاسر نے کمال محنت اور ہنر سے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں کامیابی حاصل کی۔ کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کی محنت سے ملک و قوم کا نام روشن ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ حمزہ کو پانچ روز بعد جیل سے رہا کر دیا گیا
نوجوانوں کے لیے مواقع
ان کا مزید کہنا تھا کہ خوش آئند ہے کہ مختلف فارمیٹس میں کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی
پی سی بی کی جانب سے پیغام
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم نے آج پھر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ارشد ندیم کی جیت کھیل و امن سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، علیمہ خان نے پارٹی رہنماؤں کے فون اٹھانے بند کردیئے
ارشد ندیم کا مثبت پیغام
Alhamdulillah, grateful to bring home another gold for Pakistan! Still working hard to get back to 100% after surgery, but the hunger to win remains! More to come in the next tournaments, Insha'Allah! pic.twitter.com/oJPh5Jtg5d
— Arshad Nadeem (@ArshadOlympian1) November 19, 2025
محسن نقوی کی رائے
محسن نقوی کے کہا کہ ہر پاکستانی خوش ہے اور قوم کو پاکستان کے باصلاحیت سپوت پر ناز ہے۔ ارشد ندیم نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔








