اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم اور یاسر سلطان کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
پاکستانی جیولین اسٹارز کی شاندار کامیابی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریاض میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستانی جیولین اسٹارز نے شاندار کامیابیاں حاصل کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے گوادر تک بلوچستان کے خوبصورت ساحل سمندر اور کوسٹل ہائی وے کے ساتھ ساتھ مکران ریلوے تعمیر کی جائے گی، جو بندرگاہوں کو ملائے گی۔
سونے اور چاندی کے تمغے
تفصیلات مطابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جبکہ یاسر سلطان نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج قومی یکجہتی کی علامت، آئیں آگے بڑھیں اور ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کریں: کیڈٹس کا پیغام
انعامی رقم
ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر 50 لاکھ روپے انعامی رقم ملے گی جبکہ یاسر سلطان کے حصے میں 30 لاکھ روپے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف دہلی میں سائیکل رکشاؤں کے مفلوک الحال مسلمان ڈائیوروں اور جامع مسجد کی خستہ حالی دیکھنے سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے
نئی انعامی پالیسی
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کی کاوشوں سے جولائی میں ایتھلیٹس کیش پرائز ایوارڈ پالیسی میں ترمیم کرکے اس میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا تھا۔
پی ایس بی کی 25 جولائی سے لاگو ہونے والی نئی انعامی پالیسی کے مطابق اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے پر حکومت کی طرف سے 50 لاکھ روپے اور چاندی کا تمغہ لینے والے ایتھلیٹس کے لیے 30 لاکھ روپے انعام رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی واضح طور پر قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں: بیرسٹر عقیل ملک
ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی
پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ریاض میں جاری اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولین تھرو فائنل میں ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے 83.05 میٹر تھرو کرکے سونے کا تمغہ پاکستان کو دلوایا۔
یاسر سلطان نے 76.04 میٹر کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش بلے باز جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا
پاکستان کا فخر
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید اور سیکرٹری خالد محمود کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم اور یاسر سلطان کی کامیابی پورے پاکستان کی جیت ہے، دونوں نے شاندار کارکردگی دکھا کر پاکستانی پرچم بلند کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہری نے خود کو گولی مار کر الزام سسر پر لگا دیا
دیگر کامیابیاں
ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر محمد اکرم ساہی اور صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن وجاہت حسین ساہی نے بھی ارشد ندیم اور یاسر سلطان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
ارشد ندیم اور یاسر سلطان کے علاوہ پاکستان نے باکسنگ میں دو کانسی کے تمغے بھی جیتے ہیں۔
قدرت اللہ نے 55 کلوگرام اور فاطمہ زہرا نے 60 کلوگرام ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔ ان دونوں کو 20،20 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
حوصلہ افزائی کی تقریب
اس حوالے سے جلد ایک تقریب متوقع ہے جس میں میڈلسٹ ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔








