ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنے کے بل پر دستخط کردیے۔
امریکی صدر کا اہم فیصلہ
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنے کے بل پر دستخط کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: اہم خبر ۔۔۔پنجاب بھر میں ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ
بل کی منظوری
گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے یہ بل پاس کیا تھا جب کہ ایپسٹین کو جنسی استحصال اور نوعمر لڑکیوں کی سمگلنگ کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمت اور قلت میں مزید اضافے کا خدشہ
ٹرمپ کا بیان
اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہاؤس ریپبلکنز کو ایپسٹین فائلز کو جاری کرنے کے لیے ووٹ دینا چاہیے کیونکہ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔
ڈیموکریٹس کی جانب سے الزامات
ڈیموکریٹس کی جانب سے جیفری کی 20 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات میں ٹرمپ سے متعلق انکشاف سامنے آیا کہ وہ ایپسٹین کے جنسی استحصال اور الجرائم سے آگاہ تھے۔








