جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والا ملزم گرفتار
کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کاررائی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہری پور میں خوفناک آندھی طوفان نے ایک بچے کی جان لے لی ، کئی افراد زخمی
ملزم کے ویزے کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے پاسپورٹ پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے حوالے سے ویزا لگا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
جعلی ڈرائیونگ لائسنس کا انکشاف
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بنوں کے رہائشی ملزم نے کلفٹن برانچ کا جعلی ڈرائیونگ لائسنس پیش کیا، ملزم کبھی بھی لائسنس برانچ کلفٹن نہیں گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدگی پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
ایجنٹ کی شمولیت
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو ایجنٹ نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنوا کر دیا تھا۔
پاسپورٹس کی برآمدگی
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک مسافر سے 20 پاکستانی پاسپورٹس بھی برآمد کیے تھے۔








