الیکشن کمیشن نے این اے 18ضمنی الیکشن کیلئے فوج طلب کرلی
فوج کی طلبی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے این اے 18 ضمنی الیکشن کیلئے فوج طلب کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ، اہم بندرگاہوں کو نشانہ بنایا
سیکیورٹی کے اقدامات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، الیکشن کمیشن نے سول آرمڈ فورسز کی طلبی کیلئے سیکرٹری دفاع کو خط لکھ دیا ہے۔ ہری پور میں فول پروف سکیورٹی کیلئے سیکرٹری داخلہ کو بھی خط لکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 38 کروڑ کی منشیات آنتوں میں چھپانے والا ملزم پکڑا گیا
خصوصی سیکیورٹی کا مطالبہ
خط میں پریزائیڈنگ افسران اور انتخابی مواد کی نقل و حرکت کیلئے خصوصی سیکیورٹی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی
قانونی اقدامات
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پرامن انتخاب میں مداخلت پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انتخاب کی تاریخ
یادرہے کہ این اے 18 ہری پور میں ضمنی الیکشن 23 نومبر کو شیڈول ہے۔








