ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرض کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے تینتیس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے نکاح کرلیا
نئے ٹرانسمیشن لائن اور اپ گریڈیشن
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، منصوبے کے تحت 500 کے وی کی 290 کلومیٹر نئی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائے گی۔ اسلام آباد اور فیصل آباد کو بجلی پہنچانے والی اہم گرڈ تنصیبات بھی اپ گریڈ ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کل عمران خان سے ملاقات کا دن، کس کس کےنام بھجوائے گئے؟
قرض کی تفصیلات
اے ڈی بی کے مطابق، 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر نارمل قرض جبکہ ساڑھے چار کروڑ ڈالر رعایتی قرض دیا جائے گا۔ یہ منصوبہ شمالی علاقوں سے 32 سو میگا واٹ سستی پن بجلی بڑے شہروں تک منتقل کرنے میں مدد دے گا۔ اس کے ذریعے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور توانائی کا مجموعی خرچ گھٹے گا۔
مستقبل کی مرادیں
اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ بجلی کے شعبے میں طویل مدتی پائیدار اور سستی توانائی کے اہداف کو تقویت ملے گی۔ منصوبہ ادارہ جاتی صلاحیت، مالی نظم و نسق اور عوامی آگاہی اقدامات کو بھی مضبوط کرے گا۔








