پی سی بی کی پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے نام فائنل ہونے کی خبروں کی تردید
پی سی بی کی نئی ٹیموں کے نام کی تصدیق
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی سی بی نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے نام فائنل ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کے خلاف ایک اور شہر میں مقدمہ درج
ٹیم نام منتخب کرنے کا طریقہ کار
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہےکہ طریقہ کار کےمطابق کامیاب بولی دہندگان کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ اپنی نئی ٹیم کانام خودفائنل کرسکےگا۔ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کےنام فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، گلگت کے نام پر رکھ سکیں گے۔
فرنچائز رائٹس کی دلچسپی
پی سی بی نے ٹیم فرنچائز رائٹس کے حصول میں بڑھتی ہوئی دلچسپی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ٹیم فرنچائز رائٹس کیلئے عوامی اشتہار 15 نومبر 2025 کو شائع کیا گیا تھا۔ ٹیم فرنچائز رائٹس میں دنیا بھر سے دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کو بولی جمع کرانے کی دعوت دی گئی ہے۔ ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر 2025 صبح 11 بجے ہے۔








