بھارت کے خلاف جنگ میں فیلڈ مارشل نے میری مشاورت سے فیصلے کیے، وزیر اعظم
وزیراعظم کی جانب سے بیان
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مئی میں جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس پر امریکی کانگریس نے بھی مہر لگادی۔ جنگ کے دوران فیلڈ مارشل نے بلا خوف میری مشاورت سے فیصلے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9مئی میں سزا پانیوالے 25ملزمان کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
دانش سکول کا سنگ بنیاد
وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے شہر ہاڑی گہل باغ میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دفاعی میدان کی طرح معاشی میدان میں بھی مضبوط بنانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اور آزادکشمیر کی ترقی کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے تجارت پر مذاکرات کرنے سے صاف انکار کردیا
تعلیمی سہولیات
وزیراعظم نے باغ آزادکشمیر میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا۔ 137 کنال پر محیط اس دانش اسکول میں تقریباً 800 بچے تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
دانش سکول میں بچوں اور بچیوں کے لیے الگ الگ کیمپسز بنائے گئے ہیں۔ سکول میں کھیلوں کی سہولیات، لانڈری، کیفے، ہاسٹل اور ڈیجیٹل لائبریری بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سفاک شخص نے شادی کی راہ میں رکاوٹ 5 سالہ بچے کو نہرمیں پھینک دیا
تعریفوں کے تبادلے
وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ باغ میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ یہ وہ دانش گاہ ہے جس کا سفر ہم نے پنجاب سے شروع کیا تھا۔ آج ملک بھر میں دانش اسکولوں کا بننا خوش آئند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں: صدر مملکت
مزید منصوبے اور ہدایتیں
بھمبر میں دانش سکول کا 35 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور محکمہ تعلیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ باغ کے دانش سکول کا افتتاح 23 مارچ 2026 کو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دانش اسکول کا دائرہ کار وادی نیلم تک پھیلایا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر نے فارورڈ کہوٹہ میں دانش اسکول کی فرمائش کی ہے اور ان کی خواہش پر وہاں کے لیے تحفتاً دانش اسکول کا اعلان کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: شاباش…… بوائز، ٹیم گرین ویلڈن،پوری قوم تاریخی فتح پر خوش ہے:مریم نواز
تعلیمی خواب کی تکمیل
انہوں نے کہا کہ دانش اسکول پاکستان کے نامور تعلیمی اداروں کے ہم پلہ ہیں، جس میں غریب بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ دانش سکولوں کے ذریعے تعلیم سے متعلق علامہ اقبالؒ اور قائداعظمؒ کا خواب پورا ہو رہا ہے۔ یہاں پڑھنے والے بچے پاکستان کا نام روشن کریں گے اور اسے عظیم ملک بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
جنگ میں کامیابی کا ذکر
وزیراعظم نے امریکی کانگریس کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مئی میں پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور امریکی کانگریس کی رپورٹ نے جنگ میں ہماری فتح پر مہر ثبت کر دی۔
انہوں نے کہا کہ اب تو امریکی صدر بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان نے بھارت کے جدید جنگی جہاز مار گرائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپ غصے کی حالت میں ہیں، یہ سماعت نہ کریں، حامد خان کا جسٹس جمال مندوخیل سے مکالمہ
بجٹ اور ملکی ترقی
وزیراعظم نے معاشی میدان میں دن رات محنت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جو قومیں معاشی طور پر ترقی نہیں کرتیں وہ کامیاب نہیں ہوتیں، ایک دن آئے گا کہ ہماری قرضوں سے جان چھوٹ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور نے بشریٰ بی بی کے اکیلے چھوڑے جانے کے دعوے کی تردید کردی
اختتام اور عوامی سہولیات
انہوں نے کہا کہ کشمیربنے گا پاکستان اور دانش سکول بھی وہاں تعمیر ہوں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آزادکشمیر میں گورننس کا مثالی معیار قائم کرتے ہوئے عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ناقص پالیسیاں قومی خزانے کو اربوں روپے میں پڑرہی ہیں: گوہر اعجاز
وزیر کی رائے
وفاقی وزیر امیرمقام نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم ملک کے کونے کونے میں دانش سکول کا خواب پورا کر رہے ہیں۔ دانش سکولوں کا یہ اقدام تاریخ کا حصہ بنے گا۔
آزادکشمیر وزیراعظم کی برائے مہربانی
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھورنے کہا کہ پورے پاکستان میں دانش سکولوں کا سلسلہ بڑھانے میں وزیراعظم شہبازشریف کا کردار قابل ستائش ہے۔ دانش سکول وزیراعظم کی علم دوستی کا واضح ثبوت ہے۔








