گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا بہن بھائی پر مشتمل 2 رکنی گینگ گرفتار
گرفتار افراد کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) غالب مارکیٹ آپریشن و انویسٹی گیشن ونگ کی مشترکہ کارروائی میں، گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والے 2 ملزمان بھائی بہن کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پولیس نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کردی
گرفتاری کا طریقہ
ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے ضلع ننکانہ صاحب سے گرفتار کیا گیا۔ خاتون کینال پارک غالب مارکیٹ کے علاقے میں کویت پلٹ فیملی کے گھر کام کرتی تھی۔ خاتون ملزمہ نے اپنے بھائی اور ماموں زاد بھائی کے ساتھ مل کر ہاؤس رابری کا پلان بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو چندہ دینے والے میٹا، ایپل، گوگل، ٹیسلا اور ایمازون کو 1800 ارب ڈالر کا نقصان
واردات کی تفصیلات
چند روز قبل ملزمان نے گھر والوں کو یرغمال بناکر واردات کی اور فرار ہوگئے تھے۔ گرفتار ملزمان میں خاتون ارم، اس کا بھائی علی اور فرار ملزم ماموں زاد بھائی سمیع شامل ہیں۔ تیسرے ملزم سمیع کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ، 2 ٹک ٹاکرز کی ضمانتیں منظور، 2 کی مسترد
برآمدات
گرفتار ملزمان سے کویتی دینار، 2 تولے سونا، نقدی اور ایک پستول برآمد ہوا ہے۔
عوام سے درخواست
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا ہے کہ عوام سے التماس ہے کہ اپنے ملازمین کی جانچ متعلقہ تھانے سے لازمی کروائیں۔








