کنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے پر گلوکار طلحہ انجم نے معافی مانگ لی

طلحہ انجم کی معافی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے والے پاکستانی نوجوان ریپر طلحہ انجم نے اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، ن لیگ اور اپوزیشن کے اراکین آمنے سامنے

تفصیلات

تفصیلات کے مطابق چار روز قبل طلحہ انجم نے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرایا اور پھر اس کا دفاع بھی کیا تھا۔ بھارتی پرچم لہرانے پر پاکستانیوں کی جانب سے طلحہ انجم کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کسانوں کا آلودگی پھیلانے والی جرمن کمپنیوں کے خلاف مقدمے کا اعلان

مداحوں کا ردعمل

پاکستانی مداحوں نے طلحہ انجم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی، جبکہ ہمارے اداکاروں اور گلوکاروں پر اپنے دروازے بند کیے تو اُن کے لیے کیسا جذبہ خیر سگالی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اسکول وین میں آگ لگ گئی، 6 بچے جھلس کر زخمی

طلحہ انجم کا موقف

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلحہ انجم نے بھارتی پرچم لہرانے کے وائرل کلپ سے متعلق سوال کا جواب دیا اور بتایا کہ پرفارمنس کے دوران حاضری میں موجود ایک شخص کے پاس بھارتی جھنڈا تھا تو اُس نے وہ میرے ہاتھ میں تھما دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پرچم لہرایا نہیں بلکہ اپنے کاندھوں پر رکھ لیا تھا، جس کے بعد ویڈیو سامنے آئی تو تنقید شروع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان

کنسرٹ کی صورت حال

طلحہ انجم نے کہا کہ اسٹیج پر صورت حال بہت مختلف ہوتی ہے۔ جس وقت یہ سب کچھ ہوا میں اپنے مشہور گانے ’کون طلحہ‘ پر پرفارم کر رہا تھا اور اس دوران وہاں پر بھارتی ریپر بھی میری سپورٹ کے لیے آگئے، انہوں نے میرا ساتھ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اسی دوران پھر حاضرین میں موجود ایک نوجوان نے میرے ہاتھ میں بھارتی پرچم تھمایا، وہ ایسا وقت تھا کہ میں نے احتراما اُس مداح کے ملک کا پرچم پکڑ لیا اور پھر شائقین نے شور کیا تو میں نے دوستی کا پیغام دیا۔'

غیر مشروط معافی

کنہوں نے کہا کہ میرا بھارتی پرچم لہرانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، پھر بھی دل آزاری اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر قوم سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...