26ویں اور 27ویں ترامیم اشرافیہ کے لیے پاس کی گئیں، موجودہ پارلیمان مکمل طور پر ناکام ہے، اسد قیصر
یوم سیاہ کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کل 21 نومبر کو ہم نے اپنے الائنس کی طرف سے یوم سیاہ کا اعلان کیا ہے۔ یوم سیاہ ہمارے بنیادی اور قانونی حقوق کی معطلی کے خلاف منایا جا رہا ہے.
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت نے بڑھتی کشیدگی کے باوجود جنگ بندی پر اتفاق کیا اور۔۔‘‘ امریکی تجزیہ کار نے اہم بیان جاری کر دیا
پارلیمان کی ناکامی
اپنے ویڈیو بیان میں کہا 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم اشرافیہ کے لیے پاس کی گئی ہیں. موجودہ پارلیمان مکمل طور پر ناکام ہے. موجودہ پارلیمان عوام کا منتخب کردہ پارلیمنٹ نہیں ہے. حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے. عوام سے ووٹ کا حق چھینا گیا ہے، ووٹ کی کوئی قدر باقی نہیں رہی. ووٹ کو عزت دو والوں نے ووٹ دینے والوں پر سب سے زیادہ ظلم کیا، ووٹ ایک کو دیا جاتا ہے اور پارلیمان میں کوئی اور بیٹھتا ہے. فارم 47 کی حکومت عوامی مفاد کے خلاف قانون سازی کر رہی ہے، حکومت آئین کی بنیادی روح کے خلاف قانون سازی کر رہی ہے.
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دوران واردات شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
احتجاج کی اپیل
اسد قیصر نے مزید کہا اپنے حقوق کے تحفظ اور باعزت شہری کی حیثیت سے زندگی گزارنے کے لیے کل آواز اٹھانی ہوگی. آپ کہیں بھی کالا جھنڈا اٹھا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں. اپنے احتجاج کی ویڈیو بنا کر دنیا کو بتا دیں کہ ہم ان ناجائز فیصلوں کے خلاف ہیں. آپ کہیں بھی کالے جھنڈے کے ساتھ ویڈیو میسج دیں اور آواز اٹھائیں. ہم سب کو اعلان کرنا ہے آمریت مردہ باد اور جمہوریت زندہ باد. عمران خان اور تمام بے گناہ قیدیوں کو انصاف اور میرٹ کے مطابق رہا کیا جائے. عوام سے اپیل ہے آئیں اور جمعہ کو ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھائیں.
سوشل میڈیا پر اظہار خیال
کل 21 نومبر کو ہم نے اپنے الائنس کی طرف سے یوم سیاہ کا اعلان کیا ہے۔ یوم سیاہ ہمارے بنیادی اور قانونی حقوق کی معطلی کے خلاف منایا جا رہا ہے. 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم اشرافیہ کے لیے پاس کی گئی ہیں. موجودہ پارلیمان مکمل طور پر ناکام ہے. موجودہ پارلیمان عوام کا منتخب کردہ… pic.twitter.com/crGvJOHCkn
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) November 20, 2025








